رانچی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بیڑو تھانہ علاقہ کے بازار تانڈ کے قریب ایک گلی میں ہفتہ کی رات ایک خاتون کو پتھر سے کچل کر ہلاک کر دیا گیا۔ خاتون کی شناخت پونم اراوں کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ایک مزدور کے طور پر کام کرتی تھی۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی پونم اراوں اور ان کے بیٹے کے درمیان زمین کے معاوضے کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا، یہ جھگڑا بیڑو بائی پاس روڈ پر جانے والی زمین کے معاوضے کو لے کر تھا۔ وہ اصلاً! بیڑو کے بنئے بگیچا کی رہنے والی تھی۔ فی الحال وہ الیکٹریکل سب اسٹیشن کے نیچے کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔
ہندوستھان سماچار//سلام
