گوہاٹی، 21 جنوری (ہ س)۔
ٹرینوں میں ممنوعہ اور اسمگل شدہ سامان کی نقل و حمل کے خلاف مسلسل کارروائی کے نتیجے میں، نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (این ایف آر) کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے 9.14 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا ممنوعہ سامان برآمد کیا۔ آر پی ایف نے ایک ہفتہ کے دوران چھ افراد کو ممنوعہ اشیاء کی نقل و حمل میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا۔
شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سبیہ ساچی ڈے نے آج کہا کہ 18 جنوری کو ایک واقعہ میں اگرتلہ ریلوے پروٹیکشن فورس نے جی آر پی/اگرتلہ کے ساتھ مشترکہ طور پر اگرتلہ ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ آپریشن کیا۔ تفتیش کے دوران، انہوں نے چار افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 3.90 لاکھ روپے مالیت کا 39 کلو گرام گانجہ برآمد کیا۔ اس کے بعد برآمد شدہ گانجے کے ساتھ پکڑے گئے افراد کو مزید کارروائی کے لیے او سی/جی آر پی/اگرتلہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں، 17 جنوری کو، کامکھیا ریلوے پروٹیکشن فورس نے کاماکھیا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر 15658 ڈاو¿ن (برہم پترا میل) میں تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی کے دوران ٹرین سے 06 لاوارث بیگ برآمد ہوئے جن میں شراب کی 124 بوتلیں تھیں جن کی مالیت تقریباً 26 ہزار روپے تھی۔ بعد ازاں برآمد شدہ شراب کی بوتلیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے OC/GRP/کامکھیا کے حوالے کر دی گئیں۔
ہندوستھان سماچار
