• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > منافع وصولی کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں گراوٹ، سرمایہ کاروں کو 1.29 لاکھ کروڑ کا نقصان
Business

منافع وصولی کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں گراوٹ، سرمایہ کاروں کو 1.29 لاکھ کروڑ کا نقصان

CliQ INDIA
Last updated: December 13, 2023 2:30 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

۔ آل ٹائم ہائی اوپننگ ریکارڈ بنانے کے بعد مارکیٹ میںآئی کمی

نئی دہلی، 12 دسمبر ( ہ س)۔ منافع وصولی کے دباو کے باعث گھریلو شیئر مارکیٹ آج ہفتے کے دوسرے کاروباری روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ حالانکہ آج کے کاروبار کا آغازآل ٹائم ہائی اوپننگ کے نئے ریکارڈ کے ساتھ ہوا لیکن دن کے دوسرے سیشن میں مارکیٹ میں فروخت کے دباو کی وجہ سے مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.54 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا اور نفٹی 0.43 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے کاروبار کے دوران توانائی، رئیلٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کے شیئرس میں زبردست فروخت ہوئی۔ اسی طرح فارماسیوٹیکل، آٹوموبائل اور بینکنگ انڈیکس بھی دباو میں نظر آئے۔ دوسری جانب میٹل سیکٹر کے شیئرس میں آج خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ سیکٹرل فرنٹ پر، آئل اینڈ گیس، کیپٹل گڈز، ریئلٹی اور پاور انڈیکس 1 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں آج مسلسل فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.40 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.27 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔

آج بازار میں گراوٹ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے سرمائے میں 1.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 349.80 لاکھ کروڑ (عارضی) رہ گئی۔ آخری تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا بازار سرمایہ 351.09 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 1.29 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج، دن کے کاروبار میں بی ایس ای میں 3,905 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی جن میں سے 1753 شیئرز کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے ، 2035 شیئرس کی قیمتوں میں کمی اور 117 کے حصص بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,127 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 765شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 1,362 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 11 شیئرس اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 19 شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 19 شیئرس سبز نشان میں اور 31 شیئرس سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس نے آج آل ٹائم ہائی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار 70 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور 92.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 70,020.68 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی تجارت میں بازار میں خریدار اورفروخت کرنے والے ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ دن کے دوسرے سیشن میں مارکیٹ پر فروخت کنندگان کا مکمل غلبہ رہا جس کی وجہ سے انڈیکس مسلسل گرتا رہا۔ فروخت کے دبا و میں، یہ انڈیکس 484.68 پوائنٹس گر کر 69,443.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 377.50 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 69,551.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی پہلی بار 21 ہزار کا ہندسہ عبور کیا، جس نے اب تک کی اونچی شروعات کا نیا ریکارڈ بنایا اور 21.45 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ آج کی تجارت 21,018.55 پوائنٹس پر شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں مسلسل اتار چڑھاو رہا لیکن دن کے دوسرے سیشن میں منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس مسلسل گرتا رہا۔ دن بھر خرید و فروخت کے بعد نفٹی 90.70 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 20,906.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ایچ ڈی ایف سی لائف5.18فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 1.99 فیصد، بجاج آٹو 1.89 فیصد، ایس بی آئی لائف انشورنس 1.43 فیصد اور ایکسس بینک 1.30 فیصد تک آج کے ٹاپ 5 گینرس میں شامل رہے ۔ دوسری طرف بی پی سی ایل 3.86 فیصد، اپولو ہاسپٹلس 2.13 فیصد، ماروتی سوزوکی 1.93 فیصد، سن فارماسیوٹیکلز 1.88 فیصد اور آئشر موٹرز 1.84 فیصد آج کے ٹاپ 5لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

نئے سال سے قبل کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے کی کمی
بی آرایس نے سنگارینی کان کوتباہ کردیا:کشن ریڈی | BulletsIn
زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ہفتوں کی کمی کے بعد اضافہ
رینو اور دیگر کمپنیوں کی کاریں جنوری سے مزید مہنگی ہو جائیں گی
خریداروں کی اسٹاک مارکیٹ میں واپسی، سینسیکس اور نفٹی اضافہ کے ساتھ بند ہوئے۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article نینا گپتا نے پرانے دنوں کو یاد کیا
Next Article سابق فوجیوں کی تنظیم نے دفعہ 370 پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جشن منایا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?