نئی دہلی ، 3 جنوری (ہ س)۔
آر ای سی لمیٹڈ نے ریل وکاس نگم لمیٹڈ (آر وی این ایل) کے ساتھ اگلے 5 سالوں میں آر وی این ایل کے ذریعے چلائے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے 35,000 کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب پروجیکٹس ، ریل انفراسٹرکچر پروجیکٹس ، سڑکیں ، بندرگاہیں اور میٹرو پروجیکٹس شامل ہیں۔ آر ای سی کے ڈائریکٹر (فنانس) اجوئے چودھری اور آر وی این ایل کے ڈائریکٹر (آپریشنز) راجیش پرساد نے آر ای سی کے سی ایم ڈی وی کے دیوانگن کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے۔
آر ای سی لمیٹڈ، بجلی وزارت کے تحت1969میں قائم ایک مہارتناسی پی ایس ای پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کو طویل مدتی قرضے اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ اس میں جنریشن ، ٹرانسمیشن ، ڈسٹری بیوشن ، قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک گاڑیاں ، بیٹری اسٹوریج اور گرین جیسی نئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ آر وی این ایل ایک ’شیڈول‘ اے’ نورتنا‘مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جو ریلوے کی وزارت کے تحت ہے۔ یہ ہندوستانی ریلوے کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا تقریباً 30 فیصد پورا کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
