• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > پریمیئر لیگ ہال آف فیم میں شامل ہوئے گیری نیویل اور ایڈن ہیزرڈ
Sports

پریمیئر لیگ ہال آف فیم میں شامل ہوئے گیری نیویل اور ایڈن ہیزرڈ

CliQ INDIA
Last updated: November 5, 2025 6:31 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

لندن، 4 نومبر (ہ س)۔ پریمیئر لیگ نے منگل کو انگلینڈ کے سابق ڈیفینڈر کھلاڑی گیری نیول اور بیلجیئم کے سابق اسٹار ایڈن ہیزرڈ کو پریمیئر لیگ ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

ہال آف فیم کا مقصد 1992 میں لیگ کے آغاز سے لے کر اب تک غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے والے اور لیگ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں اور مینیجرز کو اعزاز دینا ہے۔ نیویل اور ہیزارڈ کو اس سال 24 موجودہ ہال آف فیم ممبران کے ووٹ سے منتخب کیا گیا ۔ دیگر نمایاں اراکین میں سر ایلکس فرگیوسن، آرسین وینجر، پال شولز، ڈینس برگکیمپ، ونسنٹ کمپنی اور ڈیڈیئر ڈروگبا جیسے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔

گیری نیول نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ ”یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ جب آپ ان ناموں کو سنتے ہیں جو اس فہرست میں پہلے سے موجود ہیں – فٹ بال لیجنڈز – تو ان کے ساتھ ہونا بہت خاص ہے۔ میں نے ہمیشہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ اعزاز میرے لیے فخر کا لمحہ ہے۔“

ایڈن ہیزرڈ نے کہا، ”میرے لیے، جو بیلجیئم کے ایک چھوٹے سے شیر برین-لی-کومٹے سے آیا ہے اور صرف تفریح کے لیے فٹ بال کھیلنا شروع کیا، یہ اعزاز ناقابل یقین ہے۔ پریمیئر لیگ ہال آف فیم میں شامل ہونا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ یہ کامیابی میرے خاندان، ٹیم کے ساتھیوں، شائقین اور دوستوں ، سب کی ہے۔“

گیری نیویل کا کیریئر

گیری نیول نے اپنا پورا کیریئر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ گزارا۔ وہ کلب کے سنہری دور کا ایک اہم حصہ رہے اور اپنی قیادت، ذہانت اور مستقل مزاجی کے لیے مشہور تھے۔ نیویل نے 1992 سے 2011 تک یونائیٹڈ کے لیے 400 پریمیئر لیگ میچز کھیلے، 100 سے زیادہ کلین شیٹسدرج کیں اور 35 اسسٹ فراہم کئے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں آٹھ پریمیئر لیگ خطاب جیتے، جن میں 1998/99 میں تاریخی ٹریبل (پریمیئر لیگ، ایف اے کپ اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ) شامل ہیں۔

ان کے کوچ سر ایلکس فرگیوسن نے کہا”گیری کا طویل اور کامیاب سفر – 14 سال کی عمر میں یونائیٹڈ یوتھ ٹیم سے انگلینڈ کی ٹیم تک – انہیں اس اعزاز کا حقیقی مستحق بناتا ہے۔“

ایڈن ہیزرڈ کا کیریئر

ایڈن ہیزرڈ نے 2012 میں للی سے چیلسی میں شامل ہو کر پریمیئر لیگ میں دھماکہ خیز آغاز کیا ۔ انہوں نے چیلسی کے لیے 245 مقابلوں میں 85 گول کیے اور 54 اسسٹ کئے۔

2014/15 کے سیزن میں، انہوں نے 14 گول اور 9 اسسٹ کے ساتھ ٹیم کوخطاب تک پہنچایا، اور اسی سال انہوں نے پریمیر لیگ پلیئر آف دی سیزن، پی ایف اے پلیئرز پلیئر آف دی ایئر اور فٹ بال رائٹرز پلیئر آف دی ایئر کا ٹرپل اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے 2016/17 میں چیلسی کو اس کا دوسرا لیگ خطاب بھی دلایا۔ ہیزرڈ کو چار بار پی ایف اے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا اور 2019 میں پریمیئر لیگ سے ریٹائر ہوئے۔

ان کے سابق کوچ، جوزے مورینہو نے کہا، ”ایڈن، تمہیں اس فہرست میں شامل ہوتے دیکھ کر مجھے بہت فخر ہو رہاہے۔ تم ان سب سے حیرت انگیز کھلاڑیوں میں سے ایک ہو جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اورتم وہاں ہونے کے پوری طرح مستحق ہو۔“

دونوں کھلاڑیوں کو 4 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والے ہال آف فیم پروگرام میں باضابطہ طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ہر اعزاز پانے والے کو ان کے نام کے ساتھ ایک تمغہ اور پاونڈ10,000 (تقریباً 10 لاکھ روپے ) کی رقم بطور عطیہ ان کی پسندیدہ فلاحی تنظیم کو دی جائے گی۔

پریمیئر لیگ ہال آف فیم کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ پہلے سال ڈیوڈ بیکہم، ڈینس برگکیمپ، ایرک کینٹونا، تھیری آنری، رائے کین، فرینک لیمپارڈ،ا سٹیون جیرارڈ اور ایلن شیئرر کو شامل کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سرجیو اگیرو، ڈیڈیئر ڈروگبا، وین رونی، ونسنٹ کمپنی، پال شولس، پیٹرک ویرا اور ایان رائٹ کو جگہ ملی ۔

سر ایلکس فرگیوسن اور آرسین وینجر 2023 میں پہلے مینیجر کے طور پر شامل ہوئے۔ گزشتہ برس ایشلے کول، اینڈی کول اور جان ٹیری کو یہ اعزاز ملا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

You Might Also Like

ڈنمارک کے فٹبالر سائمن کیر نے ریٹائرمنٹ لے لی | BulletsIn
ہیلی میتھیوز نے دوسری بار آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں پانچ میچوں کی سیریز کے لیے تیار | BulletsIn
ٹی- 20 ورلڈ کپ: بھارتی اسپنروں کے سامنے انگلینڈ نے ٹیکے گھٹنے، فائنل میں پہنچا بھارت | BulletsIn
جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی: ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے چین کو 1-2 سے شکست دی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کے سی وینوگوپال نے ٹرینوں میں خواتین کی حفاظت پر وزیر ریلوے اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا
Next Article مادھوری دکشت کی لیٹ انٹری سے شہ سرخیوں میں اضافہ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?