سرینگر، 18 اگست (ہ س): جموں سرینگر قومی شاہراہ کو شدید بارش اور متعدد مقامات پر پتھر گرنےکی وجہ سے تمام گاڑیوں کی آمدورفت کےلۓ بند کر دیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ قومی شاہراہ کو شدید بارش کا سامنا ہے، جس سے یہ سفر کے لیے غیر محفوظ ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور سڑک صاف نہیں ہو جاتی کوئی بھی سفر نہ کریں۔ سڑک کی حالت کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے، ٹریفک پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک پیج کو چیک کریں۔ مسافر وقت کی معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ٹریفک کنٹرول یونٹس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، ٹی سی یو جموں، 0191-2459048، 0191-2740550، 9419147732، 103 — سری نگر، 0194-2450022، 248181803019، 248518030
رامبن: 9419993745, 1800-180-7043۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir
