چنئی، 19 جون (ہ س)۔
ہاکی انڈیا اور تمل ناڈو حکومت نے جمعرات کوایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ تمل ناڈو 2025 کی میزبانی کے لیے ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ چنئی کے تاج کورومنڈیل ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کا آفیشل لوگو بھی لانچ کیا گیا، عالمی سطح کے ہاکی ایونٹ کی الٹی گنتی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
یہ باوقار ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک منعقد ہوگا اور پہلی بار اس کی مشترکہ میزبانی تمل ناڈو کے دو بڑے شہروں چنئی اور مدور ئی میں کی جائے گی۔ اس بار ایونٹ اور بھی خاص ہوگا، کیونکہ پہلی بار اس میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی، جو اسے اب تک کا سب سے زیادہ جامع اور مسابقتی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بنا دے گی۔
ڈپٹی سی ایم ادھیاندھی اسٹالن نے کہا – یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی سی ایم ادھیانیدھی اسٹالن نے کہا، یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ تمل ناڈو کو ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی سونپی گئی ہے۔ یہ نہ صرف ریاست کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ہم اس ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا، چنئی اور مدور ئی جیسے شہر روایتی ورثے اور جدید ترقی کا بہترین امتزاج ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں شہر دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بہترین تجربہ فراہم کریں گے۔ یہ ایونٹ نوجوانوں میں کھیلوں کے لیے نیا جوش اور جذبہ پیدا کرنے کا کام کرے گا۔
پہلی بار 24 ممالک کی شرکت ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا، “جونیئر ورلڈ کپ نوجوان صلاحیتوں کے لیے سب سے اہم ایونٹ ہے۔وہ پلیٹ فارم جہاں سے مستقبل کے ستارے ابھرتے ہیں۔ اس بار 24 ٹیموں کی شرکت اسے تاریخی بنائے گی۔ تمل ناڈو حکومت کے ساتھ ہمارا تعاون انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چنئی اور مدور ئی ٹورنامنٹ کی میزبانی میں زبردست کردار ادا کریں گے۔
ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا، یہ ہندوستان کے لیے چوتھا موقع ہے کہ ہم ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں، اور یہ ہمارے ملک کی کھیلوں کی صلاحیت میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کی توانائی اور ہاکی کے عالمی جذبے کا جشن منائے گا۔
تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ تھیرو ادھیاندھی اسٹالن، ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر اتلیہ مشرا (آئی اے ایس)، ایس ڈی اے ٹی کے ممبر سکریٹری میگھناتھ ریڈی (آئی اے ایس)، ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ، خزانچی شیکھر جے منوہرن اور ڈائریکٹر جنرل کمانڈر آر کے سریواستو تقریب میں موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
