نئی دہلی ملک میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ جن شہروں میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو گی وہاں سرکاری اور نجی دونوں شعبے کے دفاتر میں چھٹی ہوگی۔ ایسے میں کن شہروں میں 19 اپریل کو بینک بند رہیں گے۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے، تاکہ آپ کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 18ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دن متعلقہ شہروں میں بینک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ ریاستی حکومتیں پہلے ہی ووٹنگ کے دن عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو چنئی، دہرادون، ایٹا نگر، جے پور، کوہیما، ناگپور اور شیلانگ میں بینکوں میں چھٹی ہوگی۔
ان ریاستوں کے علاوہ آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، منی پور، میزورم، سکم، اتر پردیش، مغربی بنگال، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں بھی پہلے مرحلے میں عام انتخابات ہیں۔ تاہم، آر بی آئی نے ابھی تک ان ریاستوں میں بینکوں کی چھٹیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
اتراکھنڈ میں پولنگ کے دن 19 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناگالینڈ نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ ریاست میں سرکاری، نجی اور تجارتی اداروں کے تمام ملازمین کو پولنگ کے دن تنخواہ کی چھٹی ملے گی، تاکہ وہ پولنگ کے دوران اپنا ووٹ ڈال سکیں۔ تمل ناڈو حکومت نے بھی 19 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دن تمام 39 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی اور ولاون کوڈ اسمبلی حلقہ کے لیے بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔
