اس وقت بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف اسٹارر’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘کے بارے میں سبھی کو تجسس ہے۔ اکشے-ٹائیگر کی ایکشن سے بھرپور فلم خبروں میں ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘ جمعرات 11 اپریل کو عید کے خاص موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ اس فلم کو ناقدین کے ساتھ ساتھ شائقین کی جانب سے بھی بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ اب ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کے پہلے دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
اکشے کمار ، ٹائیگر شراف ، عالیہ ایف اور مانوشی چھلر کی اداکاری والی فلم ’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘ 11 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے پہلے دن شاندار اوپننگ کی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر سنکلنک کے مطابق،’بڑے میاں-چھوٹے میاں‘نے جمعرات کو اپنے پہلے دن 15.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ دنیا بھر کی بات کریں تو فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 36.33 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ آنے والے ویک اینڈ یعنی ہفتہ اور اتوار کو فلم کی کمائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔اس فلم کو واشو بھگنانی ، دیپشیکھا دیشمکھ ، جیکی بھگنانی ، ہمانشو کشن مہرا اور علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا ہے۔ اکشے کمار آخری بار’مشن رانی گنج’ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر پائی۔
