اداکار رندیپ ہڈا ان دنوں اپنی فلم ’’سوتنتر ویر ساورکر‘‘ کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ رندیپ کے ذریعہ ادا کیے گئے ساورکر کے کردار کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ رندیپ اس وقت مختلف سماجی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔ اب رندیپ نے اداکارہ کنگنا رناوت سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ رندیپ نے کنگنا کے ایک پرانے بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے دوران عالیہ کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کنگنا نے ان کی تنقید کی تھی۔ اس وقت رندیپ نے فلم ’’ہائی وے‘‘ میں اپنی شریک اداکارہ کو سپورٹ کیا تھا۔ اب ایک بار پھر رندیپ نے کہا، ’’عالیہ کو نشانہ بنانا بہت غلط تھا۔ عالیہ اس دوران مسلسل نئی چیزیں آزما رہی تھیں۔‘‘
رندیپ نے مزید کہا، ’’اپنے ساتھی اداکاروں یا ساتھیوں کو مسلسل اس طرح نشانہ بنانا غلط ہے۔ اس چیز کو لیکر جو آپ کو نہیں ملا۔ جب کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو انڈسٹری سے بہت کچھ ملا ہے تو غلط ہے۔ مجھے عالیہ کی حمایت کرنا تھی اور میں نے کیا۔‘‘
