نئی دہلی، 03 اپریل ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سپلائی سے متعلق مسائل کے باعث خام تیل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 89 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 86 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے دن ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.07 ڈالر یعنی 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 88.99 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.02 ڈالر یعنی 0.02 فیصد کمی کے ساتھ 85.13 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ اکتوبر 2023 کے بعد یہ خام تیل کی بلند ترین سطح ہے۔
