پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 87 ڈالر فی بیرل کے قریب
نئی دہلی، 26 مارچ ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار۔چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 87 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہے۔ ملک کی پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینڈ کروڈ 0.21 ڈالر یعنی 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 86.86 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.13 ڈالر یعنی 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 82.08 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
