• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو نئی مضبوطی دیں گے، یہ وعدہ ہے: کپتان سویتا پونیا
Sports

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو نئی مضبوطی دیں گے، یہ وعدہ ہے: کپتان سویتا پونیا

CliQ INDIA
Last updated: March 23, 2024 1:26 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی ۔ رانچی میں اولمپک کوالیفائر میں شکست کا درد انہیں ساری زندگی ستائے گا لیکن ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان سویتا پونیا کا وعدہ ہے کہ وہ اگلے چار سالوں میں اتنی مضبوط ٹیم بنائیں گی کہ انہیں یہ دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑے گا۔

سویتا نے مذکورہ باتیں ایک انٹرویو میں کہیں۔ انہوں نے کہا” ا ولمپک کوالیفائر میں ہارنا ہمارے لیے اتنا برا لمحہ ہے جسے ہم کھلاڑی شاید اسے پوری زندگی نہیں بھول پائیں گے۔ میں ابھی تک اس پر قابو نہیں پا سکی ہوں۔ ریو اولمپکس 2016 کے ذریعے 36 سال بعد اولمپکس میں واپسی کرنے والی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخی چوتھا مقام حاصل کیا۔ تاہم، جنوری میں رانچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں جاپان سے ہارنے کے بعد اس نے پیرس اولمپکس میں جانے کا موقع کھو دیا۔

اس تجربہ کار گول کیپر نے کہا، میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس سے صرف تکلیف ہوتی ہے۔ ہم نے ٹوکیو میں چوتھے نمبر پر آنے کی خوشی دیکھی اور اب اولمپکس نہ کھیلنے کا دکھ بھی دیکھا۔ لیکن ہم کھلاڑی ہیں اور جیت اور ہار ہمیں بہت کچھ سکھاتی ہے۔ لیکن کم از کم ہمیں افسوس نہیں ہے کہ ہم نے اچھا نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا، ہم سب نے اپنا 100 فیصد دیا اور ہماری تیاری بہت اچھی تھی۔ وعدہ کرتے ہیں کہ اگلے ٹورنامنٹس میں توقعات پر پورا اتریں گے ۔ اس شکست کے پیچھے شاید ہماری بدقسمتی تھی۔ ہم خود لوگوں سے زیادہ غمزدہ ہیں۔ ہم نے بہت محنت کی تھی۔ سب کچھ لگا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے سبق ہے۔ مجھے اپنے سفر کا علم نہیں ہے لیکن کوشش رہے گی اگلے چار سالوں ٹیم کو اتنا مضبوط بنائیں کہ وہ اولمپکس اور ورلڈ کپ کھیل سکیں اور اچھا کھیل سکیں۔

بھارت کے لئے2008 میں سینئر ڈیبیو کرنے والی سویتا نے کہا کہ لوگ صرف نتائج کو دیکھتے ہیں لیکن ایک سینئر کھلاڑی یا کپتان کے طور پر میں کہہ سکتی ہوں کہ ہماری کارکردگی کا گراف صرف اوپر گیا ہے۔ چھ سال بعد سینئر نیشنل چیمپئن شپ کھیل رہی اس کھلاڑی نے کہا کہ کھیلوں کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو ماضی کو بھول کر بہت تیزی سے آگے بڑھنا ہوتا ہے ۔ اسی لیے میں سینئر نیشنل ویمنز چیمپئن شپ کھیلنے پونے آئی تھی کیونکہ ہاکی میرا جنون ہے اور جتنا میں میدان سے دور رہوں گی، یہ بات مجھے پریشان کرتی رہے گی۔ کوالیفائر ہارنے کے بعد ٹیم کو دیے گئے بریک کے دوران کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ تمام دکھ اور درد بھول جائیں اور نئے سرے سے واپس آئیں۔

سویتا نے کہا، جب ٹیم پرو لیگ کے لیے بھونیشور میں جمع ہوئی، پہلی ٹیم میٹنگ میں ہم نے دیکھا کہ ہر کوئی کیسا محسوس کر رہا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے ضروری تھا۔ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ ہم نے پرو لیگ متحد ہو کر کھیلی۔ انہوں نے کہا، پرو لیگ میں ہالینڈ، آسٹریلیا اور چین کے خلاف اچھے میچ کھیلے۔ میرے ذہن میں جو چل رہا تھا وہ یہ تھا کہ ہم بہتر کے مستحق تھے لیکن ہمارے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے کہ ہم کیوں کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ہالینڈ کی ٹیم بھی حیران تھی کہ ہم ایسا کیوں نہیں کر سکے۔ اب ہندوستانی ٹیم کو مئی جون میں بیلجیئم میں پرو لیگ میچ کھیلنا ہے اور توجہ فٹنس پر ہوگی۔

سویتا نے کہا، اب ایک نیا کور گروپ بنے گا اور کچھ نئے کھلاڑی بھی آئیں گے۔ فٹنس اور ڈریگ فلکس پر توجہ دی جائے گی۔ ہمیں ہاکی پر کام کرنا ہوگا جو ہم مسلسل کھیل رہے ہیں۔ پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے شادی کے بعد اپنے شوہر سے دور رہنے والی سویتا کو اپنے شوہر کے تسلی دینے والے الفاظ سے سب سے بڑا سکون ملا جو کوالیفائر ہارنے کے بعد ان سے ملنے کینیڈا سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا، میرے شوہر اولمپک کوالیفائر کے بعد آئے اور بہت حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہوا، وہ تبدیل نہیں کر سکتے لیکن آگے دیکھو اور جب تک کھیلنا چاہتی ہو، کھیلو۔ یہ میرے لیے بہت اچھی بات تھی کہ میرے دونوں خاندانوں نے میرا ساتھ دیا۔

 

You Might Also Like

پولینڈ گراں پری میں ہندوستان نے چھ تمغے جیتے ، اکھل ، انیش ، نیرج چمکے
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان، الزاری جوزف نائب کپتان مقرر
آئی پی ایل 2024: سی ایس کے نے جی ٹی کے خلاف تصادم میں پتھیرانا اور مستفیضور کی گہری غیر موجودگی محسوس کی، مچل میک کلیناگھن کا تبصرہ
کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت النصر نے ریو ایویو کو 4-0 سے شکست دی
بہار حکومت نے معین الحق اسٹیڈیم کو بی سی اے کے حوالے کیا،  بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اروند کیجریوال کی گرفتاری: ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک اہم لمحہ
Next Article بی جے پی نے بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو پیش کیا خراج عقیدت
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?