بی جے پی نے بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو پیش کیا خراج عقیدت
نئی دہلی، 23 مارچ ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج (ہفتہ) امر شہید دیوس پر مجاہدین آزادی بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بی جے پی نے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے، ’’ماں بھارتی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینے والے حب الوطنی کی بے مثال علامت امر شہید بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کے یوم شہادت پر کوٹی کوٹی نمن۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ 23 مارچ 1931 کو تین بہادر مجاہدین آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو تھاپر کو انگریزوں نے پھانسی دی تھی۔
