رانچی کے ڈورنڈا میں بلڈر نے خود کو گولی مار کر کی خودکشی
رانچی، 21 مارچ ۔ رانچی کے ڈورنڈا تھانہ علاقے میں واقع ہنو میں جمعرات کی صبح بلڈر نیرج سہائے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ گولی کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ وہاں جمع ہو گئے۔ سب نے جلدی میں اسے پارس اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ نیرج سہائے نے خود کو گولی مارنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کاروبار میں نقصان کی وجہ سے سہائے گزشتہ کئی دنوں سے ذہنی تناؤ میں تھے۔ اس وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی چندن کمار سنہا نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلڈر نے خود کو گولی مار لی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
