وزیر اعظم مودی آج رات رائزنگ انڈیا سمٹ میں کریں گے شرکت
نئی دہلی، 20 مارچ ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8 بجے نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ معلومات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
نیوز 18 نے کہا ہے کہ اس کی مقبول ترین لیڈر شپ کانکلیو کے چوتھے ایڈیشن رائزنگ انڈیا کانفرنس 2024 جاری ہے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں سیاست، فن، صنعت، تفریح اور کھیل سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
دو روزہ رائزنگ انڈیا سمٹ کے پہلے دن منگل کو مرکزی وزراء نتن گڈکری اور اشونی ویشنو موجود تھے۔ ایودھیا دھام میں عظیم الشان رام مندر کے معمار آشیش سوم پورہ اور مورخ اور رام للا مورتی جیولری ڈیزائنر یتندر مشرا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
