بھوپال، 18 مارچ ۔ آج پیر کو آرڈیننس فیکٹری ڈے ہے۔ یہ دن بھارت میں ہر سال 18 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1801 میں کوسی پور، کولکاتا میں واقع ہندوستان کی پہلی آرڈیننس فیکٹری کے قیام کی نشان دہی کرتا ہے۔ آرڈیننس فیکٹری ڈے ہندوستان میں بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، کیونکہ یہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں آرڈیننس فیکٹریوں کی انتھک کوششوں اور انمول شراکت کو یاد کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے خصوصی دن پر ملک اور ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے سوشل میڈیا پر اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا، ”ششتر کے بغیر نہ توشاستر کی حفاظت ممکن ہے اور نہ ہی راشٹر کی“۔ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے دفاعی ساز و سامان کی پیداوار میں خود انحصاری لانے کے مقصد سے منائے جانے والے آرڈیننس فیکٹری ڈے کے موقع پر پورے ملک اور ریاست کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
