جہاں محکمہ موسمیات نے پیر سے 14 مارچ تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، وہیں سری نگر اور دیگر مقامات پر ہفتہ کو رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نےبتایا کہ سری نگر میں کم از کم منفی 0.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں منفی 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گلمرگ میں پچھلی رات منفی 7.6 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں منفی 6.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کم از کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 3.6 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔
انہوں نے کہا، 10 مارچ تک کوئی اہم موسمی سرگرمی (متوقع) نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا11-12 مارچ تک، چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری اور 13-14 مارچ کو کافی وسیع مقامات پر ہلکی بارش/برفباری متوقع ہے۔
