کرن راو کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کے بنانے والوں نے اپنے ناظرین کو ایک خاص سرپرائز دیا۔ خواتین کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر فلم میکرز نے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے ٹکٹ کی قیمت صرف 100 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جیو اسٹوڈیوز اور عامر خان پروڈکشنز اور کرن راو¿ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ یکم مارچ 2024 کو ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ جیو اسٹوڈیوز اور عامر خان پروڈکشنز کی طرف سے پیش کی گئی یہ فلم ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی بپلاب گوسوامی نے لکھی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے اسنیہا ڈیسائی نے لکھے ہیں جبکہ باقی مکالمے دیوانیدی شرما نے لکھے ہیں۔ فلم سازوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم کی ٹکٹیں کم کرکے 100 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
