ہلدوانی، 11 فروری ۔
ہلدوانی کے ونبھول پورہ علاقے میں گزشتہ جمعرات کو پیش آئے پرتشدد واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پولس انتظامیہ نے وارننگ جاری کی ہے۔
نینی تال پولس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر جاری ضروری اطلاع کے تحت کہا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعہ ونبھول پورہ علاقہ کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے تعلق سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبریں پھیلا کر سماج میں غیر ضروری طور پر حساسیت پیدا کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے خواتین کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس متعلقہ مجرموں کے خلاف قانونی ضابطے کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی گمراہ کن خبر پوسٹ یا تبصرہ نہ کریں۔
