نئی دہلی، 8 فروری ۔ آج بھارت کے صرافہ بازاروں میں سونا اور چاندی فلیٹ لیول پر تجارت کرتی دیکھی گئی۔ ان دونوں چمکدار دھاتوں کی قیمتوں میں آج کوئی خاص اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا، جس کی وجہ سے چینئی کے علاوہ ملک کے بیشترصرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 63,230 روپئے سے 63,330 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت کرتا رہا۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 58 ہزار 58150 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر رہا۔ چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں آج چاندی 74,500 روپئے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 63,330 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 58,150 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 63,330 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 58,150 روپئے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ چینئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 63,820 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 58,500 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 63,330 روپئے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,050 روپئے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 63,230 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,000 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ان تین ریاستوں کے دارالحکومتوں – بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا آج 63,230 روپئے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 58 ہزار روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
