• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > نیویارک اورواشنگٹن میں جنگ مخالف کارکنان کاامریکہ اوربرطانیہ کے حملوں کے خلاف احتجاج
International

نیویارک اورواشنگٹن میں جنگ مخالف کارکنان کاامریکہ اوربرطانیہ کے حملوں کے خلاف احتجاج

CliQ INDIA
Last updated: January 12, 2024 8:30 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

نیویارک،12جنوری(ہ س)۔

یمن میں حوثی فوجی اہداف پر امریکی اور برطانوی حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمعرات کو تادیر نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر اور وائٹ ہاوس کے باہر چند درجن جنگ مخالف کارکنان جمع ہوئے اور کہا اس قدم سے غزہ جنگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔امریکہ اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے جواب میں فضائی اور سمندری حملوں کا آغاز کیا۔ حوثی تحریک نے کہا ہے کہ بحری جہازوں پر ان کے حملے حماس کے زیرِ انتظام غزہ میں اسرائیل کے محاصرے میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہیں۔

ٹائمز اسکوائر پر مظاہرین نے شرقِ اوسط سے ہاتھ ہٹاو، یمن سے ہاتھ ہٹاو اور غزہ سے ہاتھ ہٹاو جیسے نعرے لگائے۔وہائٹ ہاوس کے قریب مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا آزاد فلسطین اور یمن پر بمباری بند کرو۔

اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے یمن میں حملے اب تک کے ایک سب سے زیادہ ڈرامائی مظاہرے کی نمائندگی کرتے ہیں جو جنگ کو وسعت دے سکتا ہے حالانکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا کشیدگی کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے جو یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں، نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس سے جہاز راستہ بدلنے اور طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔غزہ تنازعہ 7 اکتوبر کو فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوا جس میں اسرائیل نے کہا ہے کہ 1,200 افراد ہلاک ہوئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 23,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جو وہاں کی 2.3 ملین آبادی کا تقریباً 1% ہے۔

جمعرات کے مظاہروں کا اہتمام دیگر اداروں اور اتحادی گروپ اے این ایس ڈبلیو ای آر نے کیا تھا جس کا مخفف ہے: جنگ اور نسل پرستی کو ختم کرنے کے لیے ابھی عمل کریں۔

گروپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، وہ یمن میں حملوں کو ایک بڑی کشیدگی سمجھتا ہے جو ایک وسیع علاقائی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔غزہ جنگ امریکہ کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہروں کا سبب بنی ہے جن میں نیویارک شہر اور لاس اینجلس کے ہوائی اڈوں اور پلوں کے قریب، وائٹ ہاوس کے باہر شمعیں روشن کرنے کی تقاریب، اور واشنگٹن میں یو ایس کیپیٹل کے قریب مارچ شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

چین میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی توانائی منڈیوں میں مہنگائی کی نئی تشویش پیدا ہوئی
غزہ میں ایمبولینس قافلے پر حملے سے گوٹیریس خوفزدہ، ایک بار پھر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ
نواز شریف کی وطن واپسی پر طیارے سے کی جائے گی پھولوں کی بارش
نیپال: پارٹی پر بالادستی کےلئے میاں بیوی کے حامی آپس میں بھڑے
اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے حماس کی مالی معاونت کی: یورپی عہدیدار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس-نفٹی میں اضافہ
Next Article بنگال میں درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری کی کمی، سردی میں اضافہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?