لکھنؤ، 12 جنوری (ہ س)۔
لکھنوٗ کے ٹھاکر گنج تھانہ علاقے میں جمعہ کو گھر کے باہر کار پارک کرنے کو لے کر دو فریق کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔ گولی لگنے سے بھائی بہن زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح دولت گنج کے رہنے والے مونو کا منوج مشرا سے کار پارک کرنے پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد منوج نے فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے مونو اور اس کی بہن زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ گھر کے باہر کار پارک کرنے کے تنازعہ پر منوج نے گولی چلائی۔ اس میں بھائی اور بہن زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
