سیوان، 11 جنوری(ہ س)۔
بہار کے سیوان میں زمینی تنازعہ میں دو لوگوں کا قتل کر دیا گیا۔ اندھا دھنگ فائر نگ میں دونوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ معاملہ ضلع کے سرائے او پی تھانہ علاقہ کے مہاپور گاؤں کا ہے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ زمینی تنازعہ میں ایک فریق کے لوگوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد پورے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ماہ پور میں ایک فریق کے لوگوں نے کچھ اراضی خریدی تھی جسے وہ خالی کرانے آئے تھے لیکن اس پر پہلے ہی کسی اور بااثر شخص نے قبضہ کر رکھا تھا۔ جیسے ہی وہ دونوں وہاں پہنچے تو اندھا دھنگ فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس واقعے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت تلہٹا بازار رہائشی کالی چرن اور مہا پور گاؤں رہائشی دھرمیندر ڈوم کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سیوان بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے سر میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار کھوکھے برآمد کئے ہیں۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
اس پورے معاملے پر سیوان کے ایس پی شیلیش کمار سنہا نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی وجہ ذاتی تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ دونوں مقتول کے خلاف پہلے ہی کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/افضل
/عطاءاللہ
