کٹھوعہ میں پی ڈی ڈی کا ملازم موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق
جموں، 8 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم ضلع میں گھنی دھند کے درمیان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے متوفی ملازم کی شناخت رنجیت سنگھ ساکن شیر پور ضلع کٹھوعہ کے طور پر کی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثہ ممکنہ طور پر شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ مذکورہ ملازم 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ آج صبح اُس کی لاش اور موٹر سائیکل نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں طویل خشکسالی کے بعد میدانی علاقے شدید دھند کی زد میں آ گئے ہیں جس وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی رفتار سست ہو گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
