پٹرول پمپ لوٹنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بین ریاستی گروہ کے 8 ارکان کو پولیس نے کیا گرفتار
رتلام، 26 دسمبر (ہ س)۔ بلپانک پولیس نے پیر کی رات دھراڑ کے نزدیک ایک تباہ شدہ مکان کے قریب راجستھان کے بین ریاستی باچھڑا گروہ کو ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مخبر کے ذریعے خبر ملی کہ مذکورہ جگہ پر 8-7 بدمعاش ہتھیاروں کے ساتھ ایک پٹرول پمپ کو لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے پاس سے تیز دھار ہتھیار، لاٹھیاں، مرچ پاؤڈر، لوہے کی زنجیریں وغیرہ ضبط کرکے دفعہ 399,402 آئی پی سی اور 25 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کا تعلق باچھڑا برادری سے ہے، جن میں 20 سالہ بندھن کمار سسودیا ساکن گاوں تھانہ کپاسن ضلع چتوڑ، 28 سالہ کملیش ولد اُدے لال کرماوت ساکن وانسین تھانہ بھدیہ سر ضلع چتوڑ، 30 سالہ روی ولد کشن لال کرماوت ساکن پیپلیارنڈی تھانہ مناسا، 24 سالہ رویندر والد رمیش مالویہ ساکن چندولی تھانہ مناسا، 25 سالہ اسلال ولد مانگی لال کرماوت ساکن پیپلیارنڈی تھانہ مناسا، 33 سالہ انکش ولد جگدیش کرماوت ساکن پیپلیارنڈی تھانہ مناسا، 19 سالہ راہل ولد مدن لال کرماوت ساکن پیپلیارنڈی اور 24 سالہ روی ولد روڈمل مالویہ ساکن چندولی تھانہ مناسا، ضلع نیمچ۔ تمام گرفتار کنجر مجرمانہ نوعیت کے ہیں، جن کے خلاف راجستھان اور مدھیہ پردیش کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
