نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ ملک کی راجدھانی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر منگل کی صبح گھنے دھند کی وجہ سے تقریباً 30 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح گھنے دھند کی وجہ سے تقریباً 30 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ یہ پروازیں صبح 8.30 سے 10 بجے کے درمیان جے پور کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے انڈیگو اور اسپائس جیٹ ایئر لائنز کی ایک ایک پرواز جے پور کے لیے بھیجی گئی تھی۔
آئی جی آئی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق آج صبح تقریباً 30 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے ایکسپریس کو ایک بیان میں کہا کہ حالانکہ دہلی ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی جاری ہے، لیکن وہ پروازیں جو سی اے ٹی-3 کے مطابق نہیں ہیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سی اے ٹی-3 بہت کم نمائش میں پروازوں کے آپریشن سے متعلق ہے۔
ہندوستھان سماچار
