نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین ون ڈے اور اتنے ہی دنوں کیلئے ٹی۔20 میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کیپڈ کھلاڑی لیگ اسپنر منت کشیپ کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، جو ون ڈے اور ٹی-20 دونوں ٹیموں کا حصہ ہیں۔
تین میچوں کی ون ڈے سیریز وانکھیڑے اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلی جائے گی اور اس کا آغاز 28 دسمبر 2023 کو ہوگا۔ اگلے دو ون ڈے بالترتیب 30 دسمبر 2023 اور 02 جنوری 2024 کو کھیلے جائیں گے۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 5 جنوری، دوسرا میچ 7 جنوری اور تیسرا اور آخری میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تمام ٹی۔20 میچز ڈی وائی پاٹل، نوی ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔
ہندوستانی ون ڈے اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمائمہ روڈریگس، شفالی ورما، دیپتی شرما، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ)، ریچا گھوش (وکٹ)، امن جوت کور، شریانکا پاٹل، منت کشیپ، سائکا اسحاق رینوکا سنگھ ٹھاکر، تیتاس سادھو، پوجا وستراکر، سنیہ رانا، ہرلین دیول۔
ٹی 20 اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمیما روڈریگس، شفالی ورما، دیپتی شرما، یاستیکا بھاٹیہ (ڈبلیو کے)، ریچا گھوش (ڈبلیو کے)، امن جوت کور، شریانکا پاٹل، منت کشیپ، سائکا اسحاق، رینوکا سنگھ۔ٹھاکر، تیتاس سادھو، پوجا وستراکر، کنیکا آہوجا، منو منی۔
ہندوستھان سماچار
