خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 74 ڈالر فی بیرل ہے۔ حالانکہ ہفتہ کو پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے آخری روز برینٹ کروڈ کی قیمت 0.32 ڈالر یعنی 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 79.07 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت بھی 0.33 ڈالر یعنی 0.45 فیصد گر کر 73.56 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
