نئی دہلی ، 22 دسمبر (ہ س)۔
دہلی ایکسائز گھوٹالہ کیس کے ملزم سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا آج راو¿س ایونیو کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 19 جنوری 2024 تک توسیع کر دی ہے۔آج عدالت نے منیش سسودیا کے وکیل کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر جا کر دستاویزات کی جانچ کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ دستاویزات کی جانچ کے لیے مناسب افسران کو تعینات کرے۔
21 نومبر کو سماعت کے دوران عدالت نے منیش سسودیا کے وکلاءسے کہا تھا کہ آپ کیس کی سماعت میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں۔ 10 نومبر کو عدالت نے سسودیا کو اپنی بیمار بیوی سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 25 اپریل کو سی بی آئی نے دہلی میں اس معاملے میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں سسودیا کو بھی ملزم بنایا تھا۔ سسودیا کے علاوہ ضمنی چارج شیٹ میں جن لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ان میں بوچی بابو ، ارجن پانڈے اور امندیپ ڈھل شامل ہیں۔ بوچی بابو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی راو¿ کی بیٹی کویتا کے سی اے رہ چکے ہیں۔
سسوڈیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ 25 نومبر 2022 کو سی بی آئی نے پہلی چارج شیٹ داخل کی۔ عدالت نے اس سے قبل 15 دسمبر 2022 کو چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7، 7A اور 8 کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ پہلی چارج شیٹ میں جن ملزمان کے خلاف عدالت نے نوٹس لیا ہے ان میں کلدیپ سنگھ ، نریندر سنگھ ، وجے نائر ، ابھیشیک بوئن پلی ، ارون رام چندر پلئی ، متھو گوتم اور سمیر مہندرو شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
