بالی ووڈ کی کرکٹ سے محبت ڈھکی چھپی نہیں۔ بہت سی مشہور شخصیات اور کرکٹ شائقین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکثر اسٹیڈیم آتے ہیں۔ کچھ مشہور شخصیات کرکٹ ٹیموں کے مالک بھی ہیں۔ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے بعد اکشے کمار نے بھی کرکٹ ٹیم خرید لی ہے۔ اب امیتابھ بچن بھی کرکٹ ٹیم کے مالک بن گئے ہیں۔
امیتابھ نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ یعنی آئی ایس پی ایل میں ممبئی کی ٹیم خریدی ہے۔ بگ بی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ممبئی مہاراشٹر کی ٹیم کے مالک بننے کے بعد بگ بی کی خوشی ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے ایک پوسٹ میں کہا ، ‘ ممبئی ٹیم کا مالک بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس پہل کا جوش زندہ رہے … جئے جئے! جئے ہند۔
ادھر اکشے کمار نے انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کی سری نگر کی ٹیم خرید لی ہے۔ آئی ایس پی ایل کے میچز 2 سے 9 مارچ 2024 تک کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ فی الحال اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ممبئی ، حیدرآباد ، بنگلورو ، چنئی ، کولکتہ اور سری نگر کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ کے تمام میچ صرف ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ کے شائقین اس لیگ کے لیے بے تاب ہیں۔
ہندوستھان سماچار
