بشیرہاٹ، 09 دسمبر (ہ س)۔ ہفتہ کی صبح لوکل ٹرین کی زد میں آکر ایک 53 سالہ استاد کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بنکم مستری کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بشیرہاٹ کے نجات تھانہ کے تحت سیہرا علاقہ کے رہنے والے تھے۔ وہ پرائمری ٹیچر تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ فون پر بات کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر جا رہے تھے کہ اچانک سیالدہ حسن آباد لوکل نے آکر انہیں ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ سیالدہ-حسن آباد ڈویژن کے مالتی پور اور کنکرا مرزا نگر اسٹیشنوں کے درمیان ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ انکشاف ہوا کہ بنکم بابو کا بیٹا کولکاتا میں رہتا ہے۔ بنکم بابو ان سے ملنے جا رہے تھے۔ اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا۔
ہندوستھان سماچار
