کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں آسٹریلیائی خواتین ٹیم کی کل وقتی کپتان بنیں ایلیسا ہیلی
میلبورن، 9 دسمبر (ہ س)۔ الیسا ہیلی کو تمام فارمیٹس میں آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کل وقتی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہیلی جنہوں نے جون سے انگلینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کی ہے، اب میگ لیننگ کی جگہ لیں گی، جنہوں نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اسی طرح تاہلیا میک گرا کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ میک گرا نے حال ہی میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ڈبلیو بی بی ایل ٹائٹل دلایا اور حالیہ دنوں میں چند بار آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی ہے۔
ہیلی نے ایک مستند بیان میں کہا، ’’میں کپتان کا کردار قبول کرکے فخر محسوس کررہی ہوں اور اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملنے پر شکر گزار ہوں۔ میں نے گزشتہ چند مہینوں میں کھلاڑیوں کی حمایت کا واقعی لطف اٹھایا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ میرا نقطہ نظر پہلے جیسا ہی رہے گا، لیکن میں اس کردار پر اپنا نشان چھوڑوں گی اور اس کامیابی کو برقرار رکھنے کو یقینی بناؤں گی جو اس گروپ نے حاصل کی ہے اور ایسا کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ راچیل ہینس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہیلی کو گزشتہ اکتوبر میں آسٹریلیا کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا، لیکن جلد ہی انہیں گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے دورہ بھارت کے لیے اسٹینڈ ان کپتان مقرر کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ٹی- 20 سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے اس سال ہیلی کی قیادت میں ایشز برقرار رکھی اور ان کا اگلا کام اس ماہ ہندوستان میں ہوگا جہاں آسٹریلیا کو ملٹی فارمیٹ کی سیریز کھیلنی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
