نئی دہلی ، 08 دسمبر (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لیے مبصرین کے ناموں کا اعلان کیا۔راجستھان اسمبلی کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، ونود تاوڑے اور سروج پانڈے کو مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ، کے لکشمن ، آشا لکڑا کو مدھیہ پردیش کے لیے مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزراءارجن منڈا ، سربانند سونووال اور دشینت گوتم کو چھتیس گڑھ کے لیے مبصر بنایا گیا ہے۔مبصرین کے ناموں کے اعلان کے ساتھ اب اتوار تک وزیر اعلیٰ کے ناموں کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ تینوں ریاستوں میں ہفتہ-اتوار کو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگیں بلائی جا سکتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
