• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف حکومت نے جامع حکمت عملی واضح کی
Regional

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف حکومت نے جامع حکمت عملی واضح کی

CliQ INDIA
Last updated: December 7, 2023 10:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف حکومت نے جامع حکمت عملی واضح کی

جموں، 7 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے کہا کہ حالیہ دِنوں میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے حکومت نے ملک مخالف جذبات رکھنے والے افراد کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال، اشتعال انگیز پیغامات پھیلانے اور دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروپوں کے پروپیگنڈے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاست کی سلامتی اور امن عامہ پر اس طرح کے مواد کے شدید اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت مبینہ طور پر سوشل میڈیا کا استحصال کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک ابتدائی قدم میں صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت احکامات جاری کیے ہیں، جس میں سوشل میڈیا صارفین کو ان کے فعل کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار سوچیں کیونکہ ان کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹ کیا جانے والا ان کا غیر ذمہ دارانہ مواد سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر کی مدد کر سکتا ہے۔ احکامات میں اشتعال انگیز پیغامات اور پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے بارے میں خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے، اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث شہریوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دہشت گردی، علیحدگی پسندی، یا حساس مواد کو فروغ دینے والے پیغامات موصول ہونے کی صورت میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واقعات کی فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پوسٹ کو رپورٹ کریں، اسکرین شاٹس اور تفصیلات فراہم کریں۔اشتعال انگیز مواد کے حادثاتی اشتراک کے لیے کارروائی کے طریقہ کار کو واضح کرتے ہوئے ڈی ایمز نے مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور رابطوں یا گروپس کو وضاحتیں جاری کرنے کی عوام کی صلاحیت پر زور دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے شہریوں کی ذمہ داری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی یا علیحدگی پسندی کا پرچار کرنے والے پیغامات یا پوسٹس کی اطلاع دیں۔ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں نامناسب مواد کے ساتھ سوشل میڈیا گروپس میں باقی رہنے کے خلاف مزید احتیاط کی گئی ہے، جس میں ملوث ہونے کے ممکنہ قیاس کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے رابطہ نمبر بھی شیئر کیے ہیں، جو سوشل میڈیا صارفین کو کسی بھی حساس مواد کی اطلاع دینے کے لیے براہ راست لائن کی پیشکش کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

بہار قانون ساز اسمبلی میں 57946.25 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ پیش
ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے راج باغ میں ٹیکسی اسٹینڈ ہٹا دیا گیا: ڈی وائی ایس پی ٹریفک
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 115 معاملے درج
ایس ایس سی بدعنوانی معاملے میں ای ڈی نے کی پہلی گرفتاری، بروکر پرسنا رائے گرفتار
بہار کے بگہا میں گنڈک ندی میں ڈوبنے سے 4 کی موت، متوفیوں میں 3 لڑکیاں اور ایک بچہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف حکومت نے جامع حکمت عملی واضح کی
Next Article دشا سالیان موت معاملے میں آدتیہ ٹھاکرے سے تفتیش کرے گی ایس آئی ٹی، سیاست گرم
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?