• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > بی سی سی آئی نے کی راہل ڈریوڈ کے بطور ہیڈ کوچ کی میعاد میں توسیع کی پیشکش
Sports

بی سی سی آئی نے کی راہل ڈریوڈ کے بطور ہیڈ کوچ کی میعاد میں توسیع کی پیشکش

CliQ INDIA
Last updated: November 29, 2023 4:30 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے راہل ڈریوڈ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر برقرار رکھنے کے لئے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، بی سی سی آئی نے ڈریوڈ سے ان کی میعاد میں توسیع کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ڈریوڈ نے پیشکش قبول کی یا نہیں۔

اگر ڈریوڈ اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں، تو ان کی دوسری مدت میں ان کی پہلی اسائنمنٹ ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ہوگا، جو 10 دسمبر سے شروع ہوگا، جس میں تین ٹی-20 اور اتنے ہی یک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں اور دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد جون میں ٹی- 20 ورلڈ کپ سے قبل ہوم گراونڈ پر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

ڈریوڈ کو 2021 میں ٹی-20 ورلڈ کپ کے بعد روی شاستری کی جگہ دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا معاہدہ حال ہی میں ون ڈے ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہوا۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈریوڈ کے بطور کوچ دور میں آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میں ہندوستان کی یہ دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل بھارت کو رواں سال جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس سے قبل بھارت کو 2022 کے ٹی- 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

اگر ڈریوڈ کوچ بنے رہتے ہیں تو امید ہے کہ وکرم راٹھوڑ (بلے باز کوچ)، پارس مہامبرے (گیندباز کوچ) اور ٹی دلیپ (فیلڈنگ کوچ) بھی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار//سلام

You Might Also Like

راجستھان دیویندر جھاجھریا اور اونی لیکھارا کی وراثت کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
آئی او اے نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی بولی کو منظوری دی
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف گروپ میچوں میں نہیں کھیل سکیں گے زخمی ہاردک پانڈیا
آئی سی سی رینکنگ: ‘روہت بریگیڈ’ کے سر سجا ٹیم رینکنگ کا تاج ، ہندوستان تمام فارمیٹس میں نمبر ون
IPL 2026 شیڈول جاری: کوہلی کی RCB کا سن رائزرز حیدرآباد سے افتتاحی میچ 28 مارچ کو چناسوامی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سلکیارا سرنگ سے 17 دنوں کے بعد بحفاظت نکالے گئے مزدوروں کے اہل خانہ نے دیوالی منائی
Next Article رشبھ شیٹی کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 'کانتارا' کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?