غازی آباد : فارم ہاؤس کے شادی ہال میں لگی آگ پر قابو پایا گیا
غازی آباد، 26 نومبر (ہ س) غازی آباد ضلع کے کبیر نگر تھانہ علاقہ میں واقع پانڈو نگر کے مارشل محل فارم ہاؤس کے شادی ہال میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
چیف فائر آفیسر راہل پال نے بتایا کہ ترون شرما نے فائر اسٹیشن کوتوالی کو فون کیا اور آج صبح 3.34 بجے اطلاع دی کہ مارشل محل پانڈو نگر ڈائمنڈ فلائی اوور، غازی آباد کے قریب شادی ہال میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اسٹیشن کوتوالی سے ایف ایس او کے فائر یونٹ کے ساتھ 02 فائر بریگڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے دیگر فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئٰیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ جائے وقوعہ پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
