نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س)۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے سمیت موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے اتوار کو ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یوم پیدائش پر ان کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
اندرا گاندھی کی تصویر کی نقاب کشائی 19 نومبر 1987 کو اس وقت کے صدر آر۔ وینکٹرمن نے کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
