نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) اور انڈس انٹرپینیور (ٹی آئی ای) دہلی-این سی آر کی مشترکہ پہل کو 30 شہروں تک لے جایا جائے گا۔ اس کا مقصد ملک میں ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہے۔
ایس ٹی پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل اروند کمار نے کہا ہے کہ یہ اقدام دو چیزوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ وہ مینٹرشپ اور شریک سرمایہ کاری ہیں۔ دہلی کے علاوہ مستقبل میں بھونیشور، وجئے واڑہ اور چندی گڑھ میں بھی لیپ اہییڈ اسٹارٹ اپ سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ٹی آئی ای دہلی-این سی آر کے صدر آلوک متل نے کہا کہ ہم تین مہینوں میں 75 کمپنیوں کی رہنمائی کریں گے اور ان میں سے تقریباً 15 کے لیے فنڈز کا بندوبست کریں گے۔ اس اقدام کو 30 سے زائد شہروں تک لے جایا جائے گا۔
راجدھانی میں منعقد لیپ اہیڈ سربراہی اجلاس میں لیپ اہیڈ اقدام کا آغاز الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کے سکریٹری ایس کرشنن نے کل کیا ہے۔ ایس کرشنن کا ماننا ہے کہ ‘لیپ اہیڈ پہل ہندوستان میں کاروباری افراد کے لیے دستیاب مواقع اور امکانات پر زور دینے کے معاملے میںبے حد بروقت ہے۔ سمٹ کے دوران بلڈ فار بھارت آئی او ٹی چیلنج کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا اور 20 اسٹارٹ اپس کو نیکسٹ جین ٹیکنالوجی فنڈ-1 سے کل ملا کر 6.1 کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
