نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ میں تین ججوں کا تقرر کیا ہے۔ صدرجمہوریہ ہند نے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندر شرما، راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آگسٹین جارج مسیح اور گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندیپ مہتا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ان تینوں ناموں کی سفارش سپریم کورٹ کالیجیم نے گزشتہ ہفتے کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں منظور شدہ ججوں کی تعداد 34 ہے۔ ان تینوں ججوں کی تقرری کے بعد اب سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 ہو جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
