امریکہ نے ترکیہ، چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں پر عائد کیں پابندیاں
واشنگٹن، 3 نومبر ۔ امریکہ نے جمعرات کو یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی امداد روکنے کے لیے ترکیہ، چین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 130 کمپنیوں اور لوگوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے کہا ہے کہ ترکیہ کے شہری برک ترکین اور ان کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ برک پر روسی انٹیلی جنس سے تعلقات رکھنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ چین اور متحدہ عرب امارات کی کئی کمپنیوں پر مبینہ طور پر ایوی ایشن کا سامان اور مشینیں وغیرہ بھیجنے کا الزام ہے۔ اس لیے ان کے خلاف بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
