کاٹھمنڈو ، 28 اکتوبر(ہ س)۔
جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری جنرل غلام سرور نے چارج سنبھال لیا ہے۔ سارک سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سارک کونسل آف منسٹرز سے اپنی تقرری کی منظوری کے بعد آج سے چارج سنبھال لیا ہے۔
نئے مقرر کردہ سیکرٹری جنرل سارک کے 15ویں سیکریٹری جنرل ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے تیسرے سفارتی عملہ ہیں۔ سیکریٹری جنرل سرور، جنہوں نے 1991 میں بنگلہ دیش کی سفارتی خدمات کا آغاز کیا، وہ ملائیشیا ، عمان ، سویڈن میں بنگلہ دیشی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کوالالمپور ، کھٹمنڈو ، ینگون اور واشنگٹن ڈی سی میں بنگلہ دیش کے سفارتی افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
