مینڈھر میں چوری کی واردات حل، مسروقہ مال برآمد
جموں، 28 اکتوبر(ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں پولیس نے چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے سونے کے زیورات سمیت مسروقہ مال برآمد کیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن مینڈھر میں ارشاد احمد خان ولد محمد معروف ساکن بھیرہ مینڈھر نے شکایت درج کرائی جس میں بتایا گیا کہ اس کے گھر سے سونے کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔
شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن مینڈھر میں ایف آئی آر 172/2023 سیکشن 454/380 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔ دوران تفتیش پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او مینڈھر شیزان بھٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او مینڈھر ساجد اقبال کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ایک ملزم محمد مشرف اقبال ولد محمد اقبال خان ساکن گوہلاد مینڈھر کو گرفتار کر لیا۔ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اسی کے مطابق اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے انکشاف پر مسروقہ زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
