مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے، پاکستان مداخلت بند کرے: اندریش کمار
لکھنؤ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا ایگزیکٹو ممبر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ہندوستان کا ہے۔ پاکستان زبردستی وہاں مداخلت کرتا ہے۔ اس کو پی او کے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں موجوداندریش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں اس رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے وقت پی او کے کا علاقہ ہندوستان کا حصہ تھا۔ اس وقت کی حکومت کی غلطی کی وجہ سے پی او کے کا علاقہ پاکستان نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ پاکستان نے 1947 میں اس پر قبضہ کر لیا۔ ہم ہندوستانی اب بھی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اپنا سمجھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام شہری ہندوستانی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما اندریش کمار اس وقت ملک میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لیے ترنگا یاترا نکال رہے ہیں۔ وہ اس سفر کے سلسلے میں لکھنؤ آئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
