نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی دھولادھر کی سیر سے لطف اندوز ہوئے
دھرم شالہ، 25 اکتوبر (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم، جو اگلے میچ میں 28 اکتوبر کو دھرم شالہ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی، بدھ کو مکمل طور پر پر سکون موڈ میں رہی۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جہاں پورا دن ٹرائینڈ میں ٹریکنگ میں گزارا وہیں چائے کے باغات کا بھی دورہ کیا۔ اس کے ساتھ کچھ کھلاڑیوں نے تیراکی کا بھی لطف اٹھایا۔
ٹیم کے کھلاڑی آج مشہور ٹریکنگ اسپاٹ ٹرائینڈ پہنچے۔ اس دوران ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ رہے۔ مقامی ٹریکرس بھی گائیڈ کے طور پر ان کے ساتھ گئے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہ احساس ان کے ساتھ شیئر کیا اور اپنے تجربات اور تصاویر بھی اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کا آج پریکٹس سیشن کا کوئی پروگرام نہیں تھا۔ اس لئے پوری ٹیم دن بھر سفر میں مصروف رہی۔
ٹیم انڈیا دھرم شالہ میں چھ دن گزارنے کے بعد واپس لکھنؤ پہنچ گئی
ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے درمیان بدھ کو چھ دن کے بعد دھرم شالہ سے واپس آئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ چھ دنوں سے دھرم شالہ میں تھی۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان کا اگلا مقابلہ 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں انگلینڈ کے ساتھ ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیم آج دھرم شالہ سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ 22 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ کے لئے 20 اکتوبر کو دھرم شالہ پہنچی تھی۔ ہندوستانی ٹیم 22 اکتوبر کو میچ جیتنے کے بعد دھرم شالہ میں ٹھہری ہوئی تھی۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی دھرم شالہ میں تازہ دم رہے۔ ٹیم نے دھرم شالہ کی وادیوں میں ٹریکنگ اور پکنک منائی۔ فطرت کے نظاروں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ٹیم کے کھلاڑی اتنے لمبے عرصے تک یہاں ٹھہرے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
