۔ سرمایہ کاروں کو ایک دن میں 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان
نئی دہلی، 25 اکتوبر ( ہ س)۔ عالمی دباو کے سبب گھریو شیئر مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو، سینسیکس اور نفٹی مسلسل پانچویں کاروباری دن بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ فروخت کے دباو کی وجہ سے آج کچھ وقت کے لیے سینسیکس 64 ہزار پوائنٹس اور نفٹی 19,100 پوائنٹس سے نیچے چلا گیا تھا۔ تاہم آخری لمحات کی خریداری کے باعث یہ دونوں انڈیکس نچلی سطح سے معمولی بہتری لانے میں کامیاب رہے۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.81 فیصد اور نفٹی 0.83 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔
آج دن کے کاروبار کے دوران میٹل کے علاوہ بی ایس ای کے تمام سیکٹرل انڈیکس دباو میں کاروبار کر رہے تھے۔ رئیلٹی، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ فروخت دیکھی گئی۔ اسی طرح آٹوموبائل، بینکنگ اور انرجی کے شیئرس پر بھی مسلسل دباو رہا۔ دوسری جانب پی ایس یو بینک انڈیکس اور میٹل انڈیکس میں معمولی خریداری دیکھی گئی۔ براڈر مارکیٹ میں بھی آج مسلسل فروخت کا دباو رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.52 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح ا سمال کیپ انڈیکس نے0.77 فیصد کی کمی کے ساتھ آج کے کاروبار کا اختتام کیا۔
آج بازار میں گراوٹ کی وجہ سے بازار حصصکے سرمایہ کاروں کی اثاثے میں 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای کی فہرست میں شامل کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 309.27 لاکھ کروڑ (عارضی) رہ گئی۔ آخری تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا بازار سرمایہ 311.31 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 2.04 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
آج دن کے کاروبار میں بی ایس ای میں 3,795 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی جس میں سے 1,223 شیئرز اضافے کے ساتھ بند ہوئے ،جبکہ 2,464 شیئرز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 108 شیئرز بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,100 شیئرز میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 596 شیئرز منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 1,504 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروںمیں سے 6 شیئرز اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 24 شیئرز گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل شیئروںمیں سے 10 شیئرز سبز نشان میں اور 40 شیئرز سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 47.39 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 64,619.27 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 215.20 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 64787.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میںہمہ جہت فروخت شروع ہوگئی جس کے باعث یہ انڈیکس دن کے دوسرے سیشن میں 659.72 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ آج کی سب سے نچلی سطح 63912.16 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 522.82 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 64,049.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی 4.70 پوائنٹس کے علامتی اضافہ کے ساتھ 19,286.45 پوائنٹس کی سطح پر آج کا کاروبار شروع کیا۔ ابتدائی تجارت میں خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس بھی 65.55 پوائنٹس کے اضافے سے 19,347.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے اس انڈیکس میں بھی تیزی سے کمی ہوئی۔ دوپہر ایک بجے کے قریب یہ انڈیکس 207.60 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 19,074.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن بھر خرید و فروخت کے بعد نفٹی 159.60 پوائنٹس گر گیا اور آج کا کاروبار 19,122.15 پوائنٹس کی سطح پر ختم ہوا۔
دن کے کاروبار کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے کول انڈیا 1.37 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 1.13 فیصد، ہنڈالکو انڈسٹریز 0.99 فیصد، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 0.78 فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا 0.59 فیصد آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف انفوسس 2.74 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 2.24 فیصد، سیپلا 2.23 فیصد، اپولو ہاسپٹلز2.21 فیصد اور این ٹی پی سی 1.90 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5لوزرز کی فہرست میں شامل رہے ۔
ہندوستھان سماچار
