نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مضبوطی کے رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ بڑی کمپنیوں کے اچھے نتائج اور بانڈ ایلڈ میں استحکام کی وجہ سے امریکی بازار کے انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج تیزی سے تجارت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی طرح یورپی مارکیٹ انڈیکس بھی گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ کاروبارکرنے کے ساتھ بند ہوئے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج عام طور پر مضبوطی نظر آرہی ۔
کئی بڑی کمپنیوں کے اچھے نتائج کی وجہ سے وال اسٹریٹ کو کافی سہارا ملا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بانڈ ایلڈ بھی گزشتہ سیشن کے دوران 5 فیصد کی سطح سے نرم ہوتا نظر آیا۔ اس مثبت ماحول میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.73 فیصد اضافے کے ساتھ 4,247.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 121.55 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد چھلانگ لگائی اور گزشتہ سیشن کا کاروبار 13139.88 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج 0.13 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 33,183.43 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
امریکی مارکیٹ کی طرح یورپی مارکیٹ کے انڈیکس بھی گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرنے کے بعد بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 7,389.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6,893.65 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 14879.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 7 کے انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 2 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں نظر آ رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19317 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.60 فیصد گر کر 2,369.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری طرف، نکئی انڈیکس 334.14 پوائنٹس یعنی 1.08 فیصد چھلانگ لگا کر 31396.49 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 189.54 پوائنٹس یعنی 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 17,181.07 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس بھی اب تک کے کاروبار میں 1.37 فیصد کی مضبوطی دکھاتے ہوئے 1,410.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.52 فیصد کے اضافے کے ساتھ 16,395.16 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 3,086.61 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 6,860.64 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 2,977.28 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کررہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
