بہارمیں بدلنے لگا موسم ، درجہ حرار ت گرنے سے ہلکی سردی کا احساس
پٹنہ، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں جلد ہی موسم کے کرو ٹ لینے کا امکان ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے درجہ حرارت گرنے سے صبح اور شام میں لوگوں کو ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ ہے۔ ایسے میں بہار کا موسم اس کے اثر سے بدلنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز پٹنہ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں صبح کے وقت ہلکا کہرا دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہمالیہ کے دامن میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ان کے اثر سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور صبح و شام ہلکی سردی محسوس کی جائے گی۔ مغربی ہوا کی وجہ سے پٹنہ سمیت 21 شہروں کا درجہ حرارت گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری تک کمی کی پیشن گوئی کی ہے۔صبح اور شام کو ہلکی سردی محسوس ہورہی ہے جبکہ دوپہر کو گرمی محسوس ہورہی ہے۔ بھاگلپور میں موسمی اثر کی وجہ سے 23 اور 24 اکتوبر کو آسمان ہلکا ابر آلود رہے گا۔ 25 اکتوبر کو ضلع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے دسہرہ کے دوران پٹنہ اور دیگر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افصل/شہزاد
