ممبئی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ ریڈ برڈ کمپنی کا ایک تربیتی طیارہ اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے پونے کی بارامتی تحصیل کے کٹفل گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس واقعے میں دونوں ٹرینی پائلٹ زخمی ہوئے ہیں جن کا قریبی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ٹرینی پائلٹ آج صبح ریڈ برڈ کمپنی کے تربیتی طیارے میں پرواز کی مشق کر رہے تھے۔ اس دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا اور دونوں ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے اسی مقام پر ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں ٹرینی پائلٹ شکتی سنگھ زخمی ہو گئے تھے اور ان کا علاج اب بھی پونے کے ایک ہسپتال میں جاری ہے۔ آج پھر اسی مقام پر طیارہ گرنے سے ٹرینی پائلٹس کے حوالے سے طرح طرح کے شکوک و شبہات جنم لینے لگے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
