موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی، نوجوان کی جھلس کر موت
کانپور، 21 اکتوبر (ہ س)۔ کانپور کے کلیان پور تھانہ علاقے میں اندرا نگر روڈ پر واقع سی این جی پٹرول پمپ کے قریب ہفتہ کو ایک موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا۔ حادثہ سے مشتعل لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر اس کو روک دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کسی طرح حالات پر قابو پا کر ٹریفک کو بحال کروایا۔
اسسٹنٹ پولس کمشنر کلیان پور وکاس کمار پانڈے نے بتایا کہ نواب گنج تھانہ علاقہ کے کیسا کالونی کا رہائشی سچن ورما (28) مکڑی کھیڑا میں کام کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔ ہفتہ کی صبح وہ موٹر سائیکل لے کر گھر سے نکلا اور راستے میں کلیان پور میں اچانک اس کی موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔ اس سے پہلے کہ آس پاس کے لوگ اسے بچانے کے لیے کچھ کرتے، وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
